کراچی، شہر قائد میں ہیٹ ویو کے پیش نظر جگہ جگہ پینے کے پانی کے کولر لگ گئے
کراچی
شہر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر جگہ جگہ پینے کے
پانی کے کولر لگ گئے جس سے گرمی کے ستائے شہری وقفے وقفے سے پانی پی کر
ہیٹ ویو سے بچنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔
مختلف مقامات پر پینے کے پانی کے کولر رکھنے کے اقدام کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو روز میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عوام
کا کہنا ہے کہ شہریوں کی از خود کوششیں لائق تحسین ہے تاہم یہ کام تو
صوبائی اور ضلعی حکومت کا ہے جو کہ اس ضمن میں مجرمانہ غفلت کا ارتکاب
کررہی ہیں۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ این جی اوز اور دیگر ادارے جو عوام
کی سہولت کیلئے کام کررہے ہیں انتہائی مستحن ہے تاہم اس چیز کا ضرور خیال
رکھا جائے کہ پینے کیلئے جو پانی رکھا جارہا ہے وہ صاف ہونا چاہئے۔