Apr 29, 2019 08:10 pm
views : 282
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Now NAB will focus on only mega corruption, Chairman NAB
اسلام آباد،نیب اب صرف میگا کرپشن کیسز پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا،چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جناب جسٹس
(ریٹائرڈ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور
نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
چیئرمین
نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب
ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسکیوٹر
جنرل اکاؤنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
نیب
حکام کا کہنا ہے کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے عوام کوئی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں
اوریہ طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود
نہیں، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع
کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں، نیب کے قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے
بھی ان کا مؤقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ
کیا جاتا ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریوں کی منظوری دی
گئی، جن میں نیشنل بینک پاکستان کے صدر سعیداحمد، نیشنل بینک کے افسران،
اہلکار اور دیگر، نیپرا، وزارت پانی و بجلی، پی پی آئی بی کے افسران،
اہلکار اور پورٹ قاسم کول پاور، ساہیوال کول پاور پروجیکٹس کے اسپانسرز،
میسرزحسنین کوٹیکس، ڈی آئی جی پولیس حیدراشرف، سی سی پی او لاہور امین
وینس، ایس ایس پی عمر ورک، سابق ٹاؤن ناظم بلدیہ ٹاؤن کراچی اور ایم پی اے
کامران اختر، محکمہ صحت سندھ کے افسران و اہلکار، صوابی یونیورسٹی کے
افسران و اہلکار، پبلک سیکٹرکمپنیز کے پی کے افسران اہلکار، سابق ڈائریکٹر
نارا کینال سیڈامیر پورخاص سعید احمد، نصرف ڈویژن محکمہ آبپاشی کے افسران و
اہلکار اور دیگر شامل ہیں۔
چیئرمین نیب جناب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا
کہ بندعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر
سختی سے عمل پیرا ہے، نیب بد عنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے
مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے اور اس
ضمن میں ہرممکن کوشش جاری ہے۔