لوگوں کی حفاظت اور بہتر معیار زندگی کیلئے سالوں پر محیط منصوبے بنانے کی ضرورت ہے،کینیڈین وزیر اعظم
کینیڈین
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اتوار کے ر وز بھی اپنے دفتر کے دروازے ان لوگوں
کی مد د کے حوالے سے کھلے رکھے جو نیو برونزوک، کیوبیک اور اونٹاریو میں
سیلاب کے سبب ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اوٹاوا ریور میں
پانی کی بڑھتی سطح کے سبب بڑی تعداد میں لوگوں کی املاک متاثر ہونے کا
خدشہ ہے۔
وفاقی اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار پندرہ میں لبرل کی حکومت
کی جانب سے کسی بھی طوفان یا قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے اکتالیس مںصوبوں کا
آغاز کیاگیا تھا جن کیلئے ایک اعشاریہ ستائیس بلین ڈالر مختص کئے گئے تھے
جن کی تکمیل کا دورانیہ کئی سالوں پر محیط تھا۔
ٹروڈو کا کہنا تھا کہ لوگوں کی حفاظت اور بہتر معیار زندگی کیلئے سالوں پر محیط منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح
رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کینڈا کے مختلف شہروں میں سیلاب کے نتیجے
میں ہزاروں لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ کئی شہروں
میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں فراہم
کی جا رہی ہیں۔