ٹورنٹو میں سکھ برادری کی جانب سے اکتالسویں خالصہ ڈے پریڈ کا انعقاد
ٹورنٹو
میں سکھ برادری کی جانب سے اکتالسویں خالصہ ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس
میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی،ہر سال سکھ کمیونٹی کی جانب سے یہ
دن بھر پور جوش وجذبے سے منایا جاتاہے۔ یہ دن سکھ مذہب میں بیساکھی کے طور
پر بھی جانا جاتا ہے اور ایک بڑے اور اہم تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ٹورنٹو
میں یہ دن پہلی مرتبہ انیس سو چھیاسی میں منایا گیا تھا جس میں دو ہزار کے
قریب افراد نے شرکت کی تھی تاہم اب یہ کینڈا بھر میں ایک اہم دن بن گیا
ہے۔
کینیڈا میں سکھ تقریبا ایک سو بیس سالوں سے رہ رہے ہیں جبکہ گریٹر ٹورنٹو اتھارٹی میں انکی تعداد تین لاکھ کے قریب ہے۔
اس
موقع پر ٹورنٹو کے میئر جون ٹوری کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کو اس دن پر
مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔