امریکی فوجی اخراجات649 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،رپورٹ
امریکی
فوج کے اخراجات میں گزشتہ 7سال کے دوران پہلی بار اضافہ دیکھنے میں آیا
ہے، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق
امریکی فوجی اخراجات میں یہ اضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو چھ سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
2018 میں بھارت کے فوجی اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹاک
ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق صرف 5ملکوں کے
فوجی اخراجات دنیا بھر کے مجموعی فوجی اخراجات کا 60فیصد ہیں، ان ملکوں میں
امریکا، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔