Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 30, 2019 03:54 pm views : 262

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan working to make Afghan peace process a success, FM Qureshi
  • Urdu

اسلام آباد، افغانستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن افغانستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔
پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ضروری ہیں، افغانستان پاکستان کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ اعتماد سازی میں مدد مل سکے، افغانستان میں امن افغانستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل میں امریکا کی تمام تر معاونت کر رہا ہے، انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی معاملات ٹھیک کیے جاسکتے ہیں، ٹریک ٹو مذاکرات حکومتوں کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی اور سہولت کار ہے، دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا التواء بدقسمتی ہے، پاکستان افغانستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، حال ہی میں محمد علی جناح اسپتال کا کابل میں افتتاح کیا گیا جب کہ 50 ہزار سے زائد افغان طلبہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام نے کبھی تسلط برداشت نہیں کیا مگر دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان میں پشتونوں کے علاوہ بھی لوگ بستے ہیں، سب ساتھ بیٹھیں، افغانستان پاکستان کو اپنے مشترکہ مفادات کا بخوبی اندازہ ہے، افغانستان میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے کھلے ہاتھوں سے افغان بھائیوں کو اپنایا جب کہ کونسا افغان لیڈر ہے جس نے پاکستان میں اپنا گزر بسر نہ کیا ہو۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved