Apr 30, 2019 05:25 pm
views : 285
Location : Accountability Courts
Lahore- Court accepts NAB plea to close graft case against Chaudhry brothers
لاہور، احتساب عدالت نے چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور کرلی
احتساب
عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر
اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست
منظور کرلی۔لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے
خلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے نیب
تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ
ملزمان سے 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا،
چیئرمین نیب چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے چکے
ہیں۔ لہذا چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا
حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چوہدری برادران
کیخلاف انکوائری بند کرنے کے درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔