Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 30, 2019 05:27 pm views : 285

Location : Domestic Place

Islamabad- PPP Leader Khursheed shah Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، ابھی بجٹ آرہا ہے اور چیخیں نکلیں گی، یہ واحد حکومت ہے جس نے ایمنسٹی اسکیم چوروں کے لیے قرار دی، اب قوم سوال کرتی ہے حکومت کی ایمنسٹی چوروں کیلئے ہے۔ آپ کہتے تھے کہ میں جوہری ہوں جو ہیروں کو پہچانتا ہوں، آپ کون سے ہیرے ہیں جس نے ہیرے کو پتھر بنادیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں طاقت پر نہیں اتحاد و اتفاق پر بھروسہ کرنا چاہیے، ذوالفقار بھٹو نے بھی کچھ ٹیکنو کریٹ رکھے تھے مگر اس حکومت نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے حالات کے باوجود اپوزیشن کبھی نہیں چاہے گی لوگوں کی چیخیں نکلیں، لوگوں کو بات کرنے دیں، ان کا گلہ نہ گھونٹیں، ہم نے اپنے دور میں قرضے لیے تو حکومت حفیظ شیخ سے پوچھے کیونکہ وہ آپ کا حصہ ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورت حال اس لیے خراب ہے کیونکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، فوج کو حکومت کی ناکامیوں کے باوجود اس طرح سامنے نہیں آنا چاہیے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، مدارس اصلاحات کی بات سمیت دیگر مسائل اگر وزرا اٹھاتے تو بہتر ہوتا، فوج ایسی چیزوں میں مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس طرح ادارے متنازع بنتے ہیں۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved