Apr 30, 2019 06:36 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt delays hike in price of petroleum products
اسلام آباد، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں
پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو
پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے
کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے
سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں سابق وزیر
اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں
جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری
کی سمری شامل تھی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس
عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا
کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی
مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے
زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف
دے گی جس کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا
ہے، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اقتصادی رابطہ
کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا ہے۔