اسلام آباد، وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سماجی
رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم
عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جبکہ تمام
ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لئے عطیات دیئے۔
وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔
ڈیم
صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔ ڈیم تعمیر کے بعد
1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی
بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے
گا۔
ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16
ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو
30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ
فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔