Apr 30, 2019 08:32 pm
views : 267
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Leader Hamza Shahbaz media Talk
لاہور، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہےمگر حکومت کو کوئی پروا نہیں، حمزہ شہباز
پنجاب
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شبہاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کےدشمن صف
آرا ہو رہے ہیں، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے، مگر
حکومت کو کوئی پروا نہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جلد
بازی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، ایوان میں عام آدمی کے مینڈیٹ کا قتل
کیا گیا۔نیب شریف خاندان، شاہد خاقان، سعد رفیق، خواجہ آصف کے پیچھے ہے، بی
آر ٹی پشاور میں 7 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں،
اعظم سواتی سے سپریم کورٹ کے کہنے پر استعفیٰ لیا گیا، مگر انھیں وزیر اعظم
نے پارلیمانی امور میں لگا دیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ ایمنسٹی لے کر
آرہے ہیں، جسے آپ سب سے بڑی لعنت کہتے تھے، علیمہ خان کی آف شور کمپنی کا
اربوں روپے کا حساب دیں، احتساب کے حق میں ہیں، ڈرتے نہیں، احتساب عمران
خان کا بھی ہونا چاہیے، سبزی پھلوں، دالوں، دودھ کی قیمتیں آسمانوں سے
باتیں کررہی ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ کر دیا گیا، آج قوم
کی مہنگائی نے کمر توڑ دی، قوم سے کہتا ہوں کہ یہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں،
تجاوزات کے نام پر چھتیں چھین لیں، دکانیں گرا دیں۔
مہنگائی آسمان سے
باتیں کررہی ہے ، آئی ایم ایف معاہدہ ابھی باقی ہے، عالمی ادارےکہتے ہیں کہ
پاکستان کی معیشت اگلے 2 سال میں کم ترین سطح پر ہوگی، دعا کرتے ہیں کہ
مہنگائی کے طوفان سے اللہ عوام کو محفوظ رکھے۔