جاپان کےو زیراعظم شنزو آبے اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات
جاپان
کےو زیراعظم شنزو آبے اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چین میں
کینیڈا کے دو شہریوں کی حراست پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ قبل ازیں کینیڈا میں
ہائی ٹیک کی بڑی کمپنی ہواوے کی چینی اعلیٰ عہدے دار کو گرفتار کیا گیا
تھا،جاپانی وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو سےکینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں
ملاقات کی۔
انہوں نے، خاص کر آزاد تجارت، ڈیجیٹل اکانومی، سمندروں میں
پلاسٹک کے کچرے اور بنیادی سہولیات کے ڈھانچوں میں سرمایہ کاری جیسے کلیدی
شعبوں کے حوالے سے جی ٹوئنٹی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کینیڈا کے
وزیراعظم سے حمایت طلب کی۔
ٹروڈو نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد میں جاپان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی تمام تر حمایت کا یقین دلایا۔
ٹروڈو
نے چین میں زیر حراست کینیڈا کے دوشہریوں کا معاملہ اٹھایا۔ ان افراد کو
چین کی بڑی ہائی ٹیک کمپنی ہوا وے کی اعلی عہدیدار کی گرفتاری کے بعد حراست
میں لیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قانون کے دائرے میں
رہتے ہوئے اس معاملے کا تصفیہ کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے
یہ بھی تصدیق کی کہ جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر شمالی کوریا سے عملدرآمد کرانے
کے لیے دونوں ملک زیادہ تعاون کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نےآزاد تجارت کے معاہدے بحرالکاہل کے آرپار شراکت داری کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔