کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی نے الیکشن کے حوالے سےپہلی سہ ماہی فنڈ ریزنگ کے نتائج کا ریکارڈ توڑ دیا
کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی نے وفاقی سیاسی جماعت کی جانب سے پہلی سہ ماہی فنڈ ریزنگ کے نتائج کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
کنزرویٹوپارٹی
کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ کے
اختتام تک صرف 8 ملین ڈالر تک رقم جمع ہوئی تھی۔
کنزرویٹو پارٹی کے
ترجمان کوری ہن کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی سیاسی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا
ہے کہ کسی جماعت کو پہلے کوارٹر میں اتنے ذیادہ فنڈ ملے ہوں تاہم اس طرح
کی فنڈنگ دوہزار پانچ اور دو ہزار گیارہ میں بھی دیکھنے میں آئی تھی۔
دوسری
جانب لبرلز کی جانب سے انکی فنڈنگ کے حوالے سے اعداد وشمار جمع کئے جا رہے
ہیں تاہم لبرلز کے ترجمان بریڈن کیلی کا کہنا ہے کہ پارٹ ی کے تینیتیس
ہزار دوسو انفرادی ڈونرز کی جانب سے فنڈز دیے گئے جوکہ گزشتہ فنڈنگ کے
مقابلے میں پندرہ فیصد ذیادہ ہے۔