سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے تحت مزید فوج بھیج سکتے ہیں،کینیڈین وزیر دفاع
کینیڈا
کے وزیر دفاع ہرجیت سجن کا کہنا ہے کہ وسطی اور مشرقی کینیڈا میں بڑھتے
ہوئے سیلاب مزید بڑھ رہا ہے جبکہ اس سے نمٹنے کیلئے کینیڈین فورس اپنے
فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
کیوبک
اونٹیریو اور نیو برنسوک میں حکومت کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
جبکہ چند مقامات پر دو سال قبل آنے والے سیلاب جیسی صورحال کا سامنا ہے جس
کے سبب ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ کیوبک میں
انکی تعداد ساڑھے نو ہزار کے قریب ہے جبکہ مزید افراد کے متاثر ہونے کا بھی
خطرہ ہے۔
کیوبیک پبلک سیکیورٹی وزیر جینیوای گیلبلا کے مطابق مونٹریال
کے قریب فوج نیا بند بنانے میں مصروف ہے کینیڈین وزیر دفاع کے مطابق سیلاب
سے متاثرہ علاقو ں میں دو ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں جبکہ شہروں کی جانب
سے مدد کی درخواست پرمزید فوجی بھیجے جائیں گے اس حوالے سے کوئی حد نہیں
ہے،صورتحال کی مناسبت سے فوجیوں کو بھیجا جائیگا۔