Apr 30, 2019 09:36 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Swearing in: Jason Kenney's United Conservatives take over Alberta government
جسین کینی نے البرٹا کی حکومت سنبھال لی
کینیڈین وفاقی کابینہ کے سابق وزیر جیسن کینی اور ان کے یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں نے البرٹا کی حکومت سنبھال لی ہے۔
کینی
البرٹا کے اٹھارہویں پریمیئر ہیں اور انکی کابینہ کے اراکین ایڈ مونٹن میں
حلف اٹھانے جا رہے ہیں جبکہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی پہلی میٹنگ کے ساتھ
ہی اپنے کام کا بھی آغاز کر سکتے ہیں جو کہ راچیل نوٹلے کی تحت چار سالہ
این ڈی پی حکومت کے رسمی اختتام ہو گا۔
کینی کی یو سی پی نے سولہ اپریل
کو صوابئی انتخابات میں این ڈی پی کوشکست دی تھی جس میں یو سی پی کو تریسٹھ
اور این ڈی پی کو سولہ نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔
نوٹلے نے اپنے بارہ کابینہ اراکین سمیت حزب اختلا ف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ نئی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مئی میں متوقع ہے۔
کینی نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے قانون سازی کا پہلا حصہ کاربن ٹیکس کو ختم کرنا ہوگا جو این ڈی ڈی نے نافذ کیا تھا۔