کوئٹہ، پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر
اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد
انور خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
وزیرا علیٰ بلوچستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف موثر وکامیاب
کاروائی پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک
فضائیہ نے ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی شاندار روایات کو
برقرار رکھا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے
بھارتی جنگی طیارے تباہ کرکے قوم کے افتخار اور پاکستان کے وقار کو بلند
کیا۔پوری قوم کی طرح بلوچستان کے محب وطن عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ
کھڑے ہیں ۔
اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ
پاکستان ائر فورس ملک کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار
ہے،پاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت باعث
اطمینان ہے۔