اسلام آباد میں بیٹھی کٹھ پتلی حکومت کو سندھ کے فیصلوں کا حق نہیں، بلاول
چیئرمین
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی کٹھ
پتلی حکومت کو سندھ کے فیصلوں کا حق نہیں، احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا، ورنہ
دما دم مست قلندر ہوگا۔
کراچی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا
مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو ہٹانا معاشی ناکامی کا اعتراف ہے۔ ہماری جماعت
پر معیشت ڈبونے کا الزام لگانے والوں نے خزانے کی چابی زرداری کے وزیر کو
دے دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتساب کے
خلاف نہیں ہے۔ ہمیں احتساب سے نہیں بلکہ نیب گردی پر اعتراض ہے۔ سب کے لئے
ایک قانون ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اپنا حقق مانگ رہا ہے۔ اگر
ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو وفاق ہمارا حق چھینتا رہے گا، یہ وقت ایک
ہونے کا ہے۔ ایک ہو کر ہم ملک کے لئے زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیں
لسانی اور نسلی بنیادوں پر لڑانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے رمضان کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیدیا۔