لیک اونٹیریو میں بڑھتے پانی کے سبب ٹورنٹو آئیلینڈز میں سیلاب کا خطرہ
ٹورنٹو
ریجنل کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے اونٹاریو کے ساتھ ساحلی پٹی کی خطرناک
انتباہ جاری کیا ہے کیونکہ پانی کی سطح 75.58 میٹر تک بڑھ گئی ہے جو کہ دو
ہزار سترہ کے مقابلے میں تھوڑی ہی کم ہے،تاہم زیادہ تر ٹورنٹو جزائر کے
رہائشیوں کو امید ہے کہ صورتحال دو ہزار سترہ جیسی نہیں ہوگی۔
ٹی
آر سی اے کے مطابق اونٹیریو جھیل میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح میں دو
میٹر سے زائد اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دو سال قبل آنے والے سیلاب نے جزیرے کو
بری طرح متاثر کیا تھااور سیلاب کی وجہ سے موسم گرما میں تین ماہ کے لئے
بہت سے جزیرے بند کر دیے گئے تھے۔
کسی بھی غیر ممکنہ صورتھال کے پیش
نظر شہری حکومت کا عملہ لوگوں کی سہولت کیلئے اقداما ت کررہا ہے جبکہ اس
سلسلے میں کئی رضا کار بھی اپنے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔