گریٹر ٹورنٹو ایریا میں ٹرکرز کا احتجاج
گریٹر
ٹورنٹو ایریا میں ہائی ویز بڑی تعداد میں ٹرکرز جمع ہوئے، سوشل میڈیا پر
ایک سے زیادہ ویڈیو دیکھی گئی ہیں جن میں انہیں ہارن بجاتے ہوئے دیکھا جا
سکتا ہے تاہم اس حوالے سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ احتجاج کس حوالے سے
تھا۔
اونٹاریو
پروونشل پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیورز کا ایک گروپ گریٹر ٹورنٹو ایریا میں
ہائی ویز کے ساتھ احتجاج کرنے کے لئے جمع ہو چکا ہے،اوپی پی کے ترجمان کیری
شمٹ کے مطابق یہ احتجاج ہائی وے 410 کے قریب صبح 7 بجے شروع ہوا، جس کے
بعد ٹرکر پھر ہائی وے 401 پر چلے گئے، پھر ہائی وے 427 پر، پھر گارڈنرین
ایکسپریسے پر اور پھر واپس آ گئے۔
پولیس نے کہا ہے کہ وہ منتظمین کے ساتھ کام کررہے ہیں اور احتجاج کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔