کینیڈین حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم اقدام
کینیڈا میں برقی کار خریدنا تھوڑا کم سستا ہوتا ہے لیکن اس پر انحصار کرتا ہے کہ خریدنے والے کو کونسی گاڑی چاہیے۔
جب
لبرلز نے 2019 کے وفاقی بجٹ کو جاری کیا، تو اس نے ڈرائیوروں کے لئے
الیکٹرک کار استعمال کرنے کیلئے ایک حوصلہ افزا پروگرام بھی شامل کیاجو کہ
2040 تک گیس سے چلنے والے تمام گاڑیوں کو کم یا ختم کرنے کے حکومت کے طویل
مدتی مقصد کا حصہ ہے جس میں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری پر چھوٹ
دی جاتی ہے۔
حکومت کی جانب سے دی جانیوالی چھوٹ میں الیکٹرک کا رکی مد
میں پانچ ہزار ڈالر کی چھوٹ حاصل ہوگی جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں کی مد میں پچیس
سو ڈالر تک کی چھوٹ ملے گی تاہم یہ رعایت پینتالیس ہزار سے کم قیمت گاڑیوں
پر لاگو نہیں ہوگی۔
وفاقی حکومت کے مطابق نو الیکٹرک اور 12 پلگ ان ہائبرڈ کار حوصلہ افزا پروگرام کے تحت اہل ہیں۔