گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کا دوسرا سیزن رواں سال 25 جولائی کو شروع ہوگا
گلوبل ٹی
ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کا دوسرا سیزن رواں سال 25 جولائی کو شروع ہوگا جس کے
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن وینکوور نائٹس اور ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیمیں
مقابل آئیں گی۔تین پلے آف میچز سمیت ایونٹ میں 22 مقابلے ہوں گے اور
فائنل گیارہ اگست کو کھیلا جائے گا۔
کینیڈین
کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا
آغاز 25 جولائی سے ہو گا، دفاعی چیمپئن وین کوور نائٹس افتتاحی میچ میں
ٹورنٹو نیشنلز کے مدمقابل ہو گی۔
لیگ میں چھ ٹیمیں جن میں ٹورنٹو
نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز
اور ویسٹ انڈیز بی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی،
ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل
بھی شامل ہے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کا مقابلہ
ٹورنٹو نیشنلز سے ہو گا۔