May 03, 2019 04:40 pm
views : 259
Location : Village Mehro Mari
Shikarpur- Groom Arrests who Marriage 10 Year old Girl
شکارپور، پولیس نے 10سالہ بچی کی 40سالہ شخص سے رخصتی رکوا دی
شکارپور
کے قریب ناپر کوٹ تھانے کی پولیس نے گاؤں مہرو ماڑی میں10 سالہ بچی کی
40سالہ شخص سے رخصتی رکوا دی۔ پولیس نے دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے کر
دولہے کو گرفتار کر لیا ہے۔
شکارپورکے نواحی گاؤں مہرو ماڑی میں 40
سالہ محمد سومار کا 10 سالہ بچی ملوکان شیخ سے زبردستی نکاح پڑھایا گیا،
اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رخصتی سے قبل دولہے کو گرفتار
کر لیا، جب کہ دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، جسے مقامی عدالت
میں پیش کیاجائے گا۔
دلہن کا والد اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
محمد
سومار کے مطابق اس نے 4 سال قبل ڈھائی لاکھ روپے میں رشتہ طے کیا تھا اور
نکاح کر لیا لیکن رخصتی سے قبل پولیس نے گرفتار کر لیا۔