اسلام آباد، ضمانت بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیر
اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دلائل ہار
گئے، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، وزیراعظم نے کہا تھا کوئی کرپٹ پی اے
سی کا چیئرمین نہیں ہونا چاہیئے، نواز شریف نے صحت سے زیادہ کاروبار پر
توجہ دی۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی آئی ڈی اسلام
آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت بہانہ ہے، اصل
نشانہ لندن جانا ہے، عدالتیں حقائق پر چلتی ہیں، عوام کو ورغلانے کا سلسلہ
دم توڑ چکا ہے، وقت ہے اپوزیشن عوامی مفاد میں آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا
نواز شریف نے ایک دن بھی ہسپتال میں علاج نہیں کرایا، ہم نے پارلیمنٹ کو
چلانا ہے، ادارے آزادانہ کام کریں، ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے، جھوٹ پر
مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔