اونٹیریو حکومت کی سب وے تعمیر کے حوالے سے نئی قانون سازی
اونٹیریو
حکومت کی جانب سے ایک قانون پاس کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبائی حکومت
کو ٹورنٹو میں سب وے کی تعمیر پر قبضہ کرنے کی اجازت ملے گی۔
بل ون زیرو سیون اونٹیریو موونگ ایکٹ صوبائی ایجنسی میٹرولنکس ٹورنتو ڈیزائننگ اور تعمیرات کے حوالے سے ذمہ داریا عائد کرتا ہے۔
نئے
قانو ن کے مطابق منصوبے میں اہم ذمہ داریا ں میٹرولنکس پر عائد ہوتی ہیں
تاہم ٹورنٹو سٹی اور اسکی ایجنسیا ں اس میں کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لے
سکتیں۔
نئے بل میں کچھ نئی چیزیں بھی شامل ہیں جن میں ہائی وے کی
پانسگ لائن میں انتہائی سست رفتار پر ڈیڑھ سو سے ایک ہزار ڈالر فائن لگ
سکتا ہےجبکہ ٹریفک سائن یا کنٹرول ڈیوائسز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دو سو
سے ہزار ڈالر تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔
ٹرانسپورٹیشن کے وزیر جیف یوریک
کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی سی کے مسافروں کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ حکومت
سب سے سسٹم کتنی توسیع کرتی ہے صوبے کے عوام نیا سب وے سے سسٹم نئے مواقع
اور ڈاؤن ٹاؤن ریلیف لائن کی تعمیر چاہتے ہیں جس کیلئے شہریوں نے طویل
انتظار کیا ہے۔