سیلاب سے متاثرہ کیوبک کیلئے منصوبہ بندی ناگزیر
تین
سالوں میں دوسری مرتبہ کوبیک تباہ کن موسم بہار کے سیلابوں کی گرفت میں
ہے۔جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی
کرنی پڑی ۔
ایک
محتاط اندازے کے مطابق تقریبا پانچ ہزار لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا تاہم
کئی افراد کا کہنا ہے کہ چند منٹوں میں یہ ہم نے اپنا سب کچھ کھودیا۔
موسم بہار میں بڑے پیمانے پر سیلاب حکام کو اسکی وجہ تلاش کرنے اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
کوبیک
پریمیر فرانکوس لیگول نے ایک پوسٹ مارٹم کرنے کا وعدہ کیا اور اس ہفتے کے
آغاز سے پہلے فلڈ ایکشن پلان کے حوالے سے وزرا پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی
اعلان کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے ھوالے سے مزید اقدامات کی
ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومت کو چاہیےمیونسپلٹیز کو فلڈ میپ فراہم کئے
جایئیں اور سیلاب کی صورت کچھ ذمہ داریاں اداکرے جن کے نتیجے میں لوگوں کا
نقصان کم سے ہم ہو جیسا کہ سن دوہزار میں بھی کیا گیا تھا۔