وزیر اعظم آفس سے کوئی بھی مدد نہیں کررہا،کینیڈین واچ ڈوگ
کینیڈین
واچ ڈاگ جو کہ انتخابات کے حوالے سے کام کرتی ہے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم
آفس سے کوئی بھی مدد نہیں کررہا جبکہ اس سلسلے میں انہیں کیمپین فنانسنگ
رول توڑنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایک
اہم تحریری بیان میں الیکشن کشمنر کا کہنا تھا کہ نہ تو کسی بھی وزیر،
سیاسی ملازم یا عوامی ملازم نے اپنے فیصلوں میں اثر انداز یا مداخلت کرنے
کی کوشش کی اور نہ ہی کسی نے خود بو تحقیقات کے طور پر براہ راست شامل کیا۔
کوٹ
کے بیان کے پبلک میں آنے سے پہلے پہلےکنزرویٹو ز نے ایک بار پھر لبرلز سے
سوال کیا کہ آیا وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر کی جانب سے ایس این سی ویلن
کے حوالے سے کوٹ سے تعاون کیا ہے یا نہیں،اس حوالے سے مزید وضاحتیں دینا
ہوں گی۔
کنزرویٹوز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشنز کینیڈا اور لبرلز کو اس معالمے کے حوالے سے خود کو کلئیر کرنا چاہیے ۔