May 03, 2019 10:00 pm
views : 289
Location : Domestic Place
Cyclone Fani, the most powerful storm to hit India in 20 years
بھارتی ریاست اُڑیسہ کے ساحل سے سمندری طوفان فانی ٹکرا گیا،نظام زندگی درہم برہم
بھارتی ریاست اُڑیسہ کے ساحل سے سمندری طوفان فانی ٹکرا گیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان فانی اڑیسہ کے شہر پوری سے ٹکرایا جس کے
باعث 200 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور بارش نے
کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، درخت اکھڑ گئے اور پول گر گئے۔
رپورٹ کے
مطابق سمندری طوفان فانی کے باعث تمام پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں
ہیں جبکہ دوسری جانب تمام تعلیمی ادارے اور آفس بھی بند کردیئے گئے ہیں،
تقریباََ ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
20
برسوں میں آنے والے بدترین طوفان سے شہریوں کو بچانے کے لیے ریاستی
حکومتوں کی جانب سے 900 شیلٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں ساحلی علاقوں سے لوگوں
کو منتقل کیا جارہا ہے۔
بھارتی ریاست اڑیسہ میں1999 میں آنے والے سمندری طوفان سے 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔