Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 04, 2019 02:20 pm views : 268

Location : Domestic Place

Islamabad- Chines Ambassador meets Firdous Aashiq Awan
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے چین کے پاکستان میں سفیر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا۔پاکستان اپنے دوست ملک چین کی سترویں سالگرہ پر پاکستانی ثقافتی طائفہ چین میں تقریبات کے لئے بھیجے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان انفارمیشن اور ثقافت کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان آپسی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہوکر سامنے آئے۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ چائنا کے دورے کے دوران فری تجارت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ فری تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر آئی چائنیز صدر شی چن پنگ کا ویژنری پراجیکٹ ہے۔ بی آر آئی پراجیکٹس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں  اضافہ اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بہت متحرک ہے،  ہم دنیا میں بہترین ڈرامے بنانے والا ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ چائنیز ڈراموں کی اردو ڈبنگ کے بعد پاکستانی میں ٹیلی کاسٹ کرنے کے آئیڈیا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ فلم اور ڈرامہ ثقافتی اقدار کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ ثقافتی تعاون دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
چینی سفیر نے معاون خصوصی کو چائنیز سفارت خانے کی طرف سے میڈیا کی ٹریننگ کے حوالے سے مختلف پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مووی فیسٹیول کے انعقاد کے لیے وزارت اطلاعات کے تعاون کے خواہاں ہیں۔دونوں ملکوں کے فلمسازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان آپسی روابط بڑھانے سے فلم کے شعبہ  کو فائدہ ہوگا ، دونوں ملکوں کے عوام کے لئے  فائدہ مند مشترکہ منصوبے واقدام کو اجاگر کرنا ہو گا۔ 

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved