May 04, 2019 02:30 pm
views : 283
Location : different areas
Karachi- Weather Updates
کراچی، شہر میں آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان
شہر قائد میں آج ہیٹ ویو کا چوتھا اور آخری دن ہے جب کہ آج بھی شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات نے کراچی میں یکم مئی سے 4 مئی تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی
پیشگوئی کی تھی، گزشتہ تین روزسے شہر میں لوکے تھپیڑے چلتے رہے اورسورج آگ
برساتا رہا۔ شہر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور
کرکے رکھ دیا، تاہم کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو
کا آج چوتھا اور آخری دن ہے اورکل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع
ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ
روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
تھا۔
شدید گرمی کے پیش نظر شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو گرمی سے
محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی
مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، تاہم شہر میں جاری حالیہ ہیٹ ویو کی لہر اور
شدید گرمی میں کمی کی خبر نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہےاور لوگوں نے
اطمینان کا سانس لیا ہے۔