May 04, 2019 05:00 pm
views : 244
Location : PAF Finshing School
Islamabad- PAF Finshing School Organizes Graduation Ceremony
اسلام آباد، پی اے ایف فنشنگ اسکول میں گریجویشن تقریب کا انعقاد
پی اے
ایف فنشنگ ا سکول کے46 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف
کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی اس تقریب کی
مہمان خصوصی تھیں۔ پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) کی صدر اور
پی اے ایف فنشنگ اسکول کی سرپرستِ اعلیٰ بیگم ائیر چیف مارشل مجاہد انور خا
ن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔
بیگم
ثمینہ علوی نے پاکستان کے اس منفرد ادارے سے پرسنلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی
کامیاب تکمیل پر طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ہمارے معاشرے کی
خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ادارے کے تربیتی معیاراور فیکلٹی
ارکان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے حاصل کردہ
تربیت طالبات کی پوری زندگی میں نکھار لائے گی اور انہیں قوم کی تعمیر
میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
قبل ازیں اسکول کی
ڈائریکٹر مس زیبا شوکت نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں
خصوصیات کو اجاگر کیا جنکا مقصد خواتین کو معاشرے کامفید ممبر بنانا ہے۔
پی
اے ایف فنشنگ ا سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے جہاں خواتین
کو مختلف تربیتی کورسز میں کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ، آرٹ آف
پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال،
نفسیات، روحانی بالیدگی اور فیلڈ سروائیول کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت
بھی دی جاتی ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں میں نکھارلانے اورملک میں تعلیم کے
فروغ کے لئے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ پاک فضائیہ کی ملکی تعمیر و ترقی
میں کی جانے والی خدمات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔