رینالہ خورد ، وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم
نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں
نے کہا گھروں کی تعمیر ایک مشکل منصوبہ ہے، اگر یہ منصوبہ مشکل نہ ہوتا تو
گزشتہ حکومتیں اس پر عمل کر چکی ہوتیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومتوں نے آسان کام جبکہ ہم مشکل کام کر رہے
ہیں، ہمیں 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں، جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ
معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھتا، ترقی یافتہ معاشروں میں حکومتیں اپنے عوام کی
ضروریات پوری کرتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ نے کمزور طبقے
کو اوپر اٹھایا اور یہ مضبوط ریاست بنی، مدینہ کی ریاست کا ماڈل احساس کی
بنیاد پر قائم ہوا، مدینے کی فلاحی ریاست میں جانوروں کا بھی خیال رکھا
جاتا تھا، مدینے کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، پاکستان کو مشکل
معاشی حالات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا مارگیج کے نظام سے کم
آمدن طبقوں کو گھر دیں گے، ہاؤسنگ منصوبوں سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا
ہوں گے، فلیٹس کی تعمیر کیلئے چین سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کریں گے، گھر
بنانے کیلئے بینکوں سے قرضہ دیا جائے گا، کم تنخواہ دار طبقہ بھی بینکوں سے
قرضہ لے کر گھر بناسکے گا، جب گھروں کی تعمیر شروع ہوگی، مزید 40 صنعتیں
کھلیں گی، روزگار ملے گا، کچی آبادیوں میں پہلے سے موجود گھروں کے اوپر گھر
بنائیں گے۔