May 04, 2019 08:15 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Lahore- PML(N) Punjab President Rana Sana Ullah Media Talk
لاہور، نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کرینگے، رانا ثناء
مسلم لیگ
ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی توسیع
نہیں ہوئی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی جس پر تشویش ہے۔ میڈیکل کی بنیاد پرضمانت
نوازشریف کا بنیادی حق تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل
حکام کے حوالے کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیساتھ ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ
گورنراسٹیٹ بینک سے زبردستی استعفی لیا گیا، آئی ایم ایف کے نوکر کو معیشت
پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ملازم کو کابینہ میں شامل کیا گیا
ہے۔ موجودہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا
کہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی طرف سے تجاویز آئی ہے۔ لاہورکی تنظیم کو
فعال کیا جائے گا،۔ پنجاب بھرمیں ڈویژن، ڈسٹرکٹ کی سطح پر پارٹی کو ری
آرگنائز کیا جائے گا۔