May 05, 2019 04:00 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Islamabad- Dr Raza Baqir appointed State Bank governor
اسلام آباد،رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک مقرر
حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جار ی کردیا۔
ڈپٹی
سیکریٹری سہیل تالپور کی جانب سے ڈاکٹر باقر کو تین سال کے لیے گورنر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا
گیا,ڈاکٹررضاباقررومانیہ میں آئی ایم ایف کےمشن چیف رہ چکے ہیں جبکہ وہ
آئی ایم ایف کی ڈیٹ پالیسی ریویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب سابق
گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کااستعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں
حکومت نے ڈاکٹر مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ
کیا جس کا فی الحال کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹراحمدمجتبیٰ
ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن خدمات انجام دےرہےہیں۔
ڈاکٹر مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمر سروس سے ہے جبکہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔
یاد
رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی صورتحال کے پیش نظر گورنر اسٹیٹ بینک
طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹایا تھا جس
کے بعد دونوں اہم نشستیں خالی ہوئیں۔