May 05, 2019 04:05 pm
views : 285
Location : Punjab Assembly
Sahiwal accident Family Protest
لاہور،سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے مہرخلیل کے اہلخانہ کا احتجاج
سانحہ
ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے مہرخلیل کے اہلخانہ کا مطالبات کے حق میں
پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج، چیئرنگ کراس پردھرنا دیدیا،مظاہرین نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف کی فراہمی کے
نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے انصاف کی فراہمی
کا وعدہ کیا تھا، ہمیں ایسا نیا پاکستان نہیں چاہئے جہاں انصاف کے نام پر
مذاق ہو۔مظاہرین کاکہنا تھا حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ رہے ہیں کہ سی
ٹی ڈی کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، سانحہ کا کیس ساہیوال سے لاہور
منتقل کیا جائے، اور سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نماندے سے گفتگو کرتے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا تھا
کہ اگر حکومت انصاف نہیں دیتی تو ہم سڑکوں پر نہ نکلیں تو پھر کیا کریں۔
مظاہرے
میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا وزیر اعظم کے حکم کے باوجود بھی کوئی نہیں
ہورہا پولیس والے اپنے افسران کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔