کراچی،ماہ صیام سے قبل اخری اتوار شہریوں کاساحل سمندر کا رخ
ماہ صیام
کے آغاز سے قبل آخری چھٹی کو بھر پور طریقے سے انجوائے کرنے کیلئے گرمی
کے ستائے شہریوں نے بڑی تعداد میں ساحل سمندر کارخ کرلیا۔
گزشتہ کئی
روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ گرمی سے بچنے کیلئے شہری ساحل
سمندر کا رخ بھی کرتے ہیں،سی ویو کےساحل پر ٹھنڈی ہوائیں بھی ہیں اور
لہروں کا شور بھی ہے رمضان المبارک سے قبل آخری چھٹی کو بچے بڑے سبھی
انجوائے کر رہے ہیں کسی نے کی اونٹ کی سواری کی تو کسی نے گھوڑے کی تو
کوئی ریت میں سیپیاں ڈھونڈتا نظر آیا۔
چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل سمندر
پر ڈیرے جمالئے، فیملی کے ساتھ انجوائے کیا اور سمندر کے ٹھنڈے پانی کے
مزے لئےفیملی اوردوستوں کے ہمراہ آئے افراد نے کھانے پینے اور گھومنے پھرنے
کے علاوہ خوشی کے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا۔
ویسے
تو ہر اتوار ہی شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے تاہم رمضان
سے قبل آخری اتوار کو شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا۔