May 05, 2019 09:39 pm
views : 311
Location : Domestic Place
Lahore- Tehreek-e-jawanan pakistan Protest against India
لاہور،بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی ہلاکت کے خلاف تحریک نوجوانان پاکستان کا احتجاج
تحریک
نوجو انان پاکستان کی جانب سے بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی ہلاکت کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحریک نوجوانان پاکستان کے کارکنان نے بڑی
تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھو ںمیں پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر بھارتی
مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھر پور نعرے
بازی بھی کی گئی،مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں
میں پاکستانی قیدیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔
مظاہرین
کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدیوں کے ساتھ مثالی رویہ
اختیار کیا جا تا ہے تاہم بھارت میں جس رویہ پاکستانیوں سے روا رکھا جاتا
ہے وہ افسوسناک ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائنسے سے گفتگو کرتے
ہوئےمظاہرے میں شریک شخص کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں
انڈیا کے خلاف ایکشن لے۔
شکیلہ شہباز کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستانیوں کی لاشیں بھجوارہا ہے جبکہ پاکستان انکے قیدیوں کو بحفاظت انڈیا کے حوالے کرتا ہے۔