Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 06, 2019 02:13 pm views : 294

Location : Domestic Place

Lahore- NAB Ready Charge Sheet against Hamza Shehbaz
  • Urdu

لاہور، آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ معاملہ؛حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم حمزہ شہباز سے ہونے والی تحقیقات سے عدالت کو اگاہ کرے گی، منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین سے ہونے والی تحقیقات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی لگایا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو متعدد بار طلب کیا، گزشتہ طلبی پر نیب کی ٹیم نے شام 6 بجے تک حمزہ شہباز کا انتظار کیا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
اس سے قبل بھی حمزہ شہباز نیب کی تفتیشی ٹیم سے عدم تعاون کرتے رہے ہیں، حمزہ شہباز اپنی آمدن کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے سکے اور مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی وہ ذرائع آمدن نہیں بتا سکے ۔ اس کے علاوہ وہ وصول کئے گئے قیمتی تحفے تحائف کے متعلق بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کے حوالے ریکارڈ طلب کیا گیا جو کہ نامکمل فراہم کیا گیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved