May 06, 2019 02:28 pm
views : 304
Location : Domestic Place
Islamabad- Spending Rs 4 million to sight moon is not wise: Fawad Chaudhry
اسلام آباد، عید و رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
اسلام
آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علماء کا احترام ہے لیکن
پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، میں نے رائے
دی ہے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں، عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40
لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، کم ازکم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں
ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو
رضاکارانہ دیکھ لیا کریں، پڑھے لکھے علمائے کرام میری تجویز کی حمایت کررہے
ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے،10
سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں
گے۔