May 06, 2019 04:52 pm
views : 306
Location : Domestic Place
Karachi- Health Department Sindh action against Protesters
سندھ حکومت کا احتجاجی نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
حکومت
سندھ کے محکمہ صحت نے ایک ہفتے سے احتجاج پر بیٹھے سرکاری طبی عملے کے خلاف
کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ صحت سندھ کی
جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کے
سربراہان کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ غیر حاضر عملے کی تفصیلات حاضری
رجسٹر سمیت سیکرٹری صحت کے دفتر کو فراہم کریں۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سروسز رولز 1973 کے تحت غیر حاضر عملے کے خلاف کاررواِئی کی جائے گی۔
نوٹی
فکیشن میں واضح کیا گیا کہ 29 اپریل سے میڈیکل عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر
ہیں، نرسز کی جانب سے پروفیشنل طرز عمل کو نظر انداز کرنے کے باعث اسپتال
آنے والے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے باعث اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہے۔