Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 06, 2019 08:41 pm views : 267

Location : PID

Islamabad- Government Announces Subsidies
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت کا 19 اشیائے خورو نوش پر 2 ارب روپے رعایت دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے 19 اشیائے خورو نوش کے لئے 2 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے دنیا میں مذہبی تہواروں پر سیل اور ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں رمضان میں مہنگائی ہوجاتی ہے اور ماہ مقدس میں یہ اشیاء مارکیٹوں سے بھی غائب ہو جاتی ہیں جو سمجھ سے باہر ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پبلک ریلیف اقدام ہے جس میں تمام وزراء اور صوبائی حکومتوں کو عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنانے کا کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اشیاء ضروریہ کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کو اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ یہ سبسڈی وزیراعظم نے خود پلان کی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم ہوں گی، جن 19 اشیا کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی ہے، ان میں آٹا، گھی، چینی، چاول، دالیں، کھجور ودیگر شامل ہیں۔  آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی پر 5، گھی  پر 15 ، کھانے کے تیل پر 10 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو، کھجور پر 30 روپے فی کلو، چاول میں 15 اور پتی پر 50 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر اسٹاک برقرار رکھنے کا میکنزم بھی بنایا ہے، کوئی ایک ہی شخص باربار یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیاء نہیں خرید سکے گا اس سے کمی ہوتی ہے،  یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی کا مکینزم کسی صورت ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved