کینیڈا کی نئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے بانی میکسیم برنئیر کا ٹورونٹو میں خطاب
کینیڈا
کی نئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے بانی میکسیم برنئیر نے
ٹورونٹو میں اپنے حامیوں کے ساتھ ایک بیٹھک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
کینیڈا کی پولیٹکل کوریکٹ نیس والی سیاست میں اُن کی صاف گو سیاست کا چلنا
بظاہر ایک چیلنج ہے مگر انہیں پورا یقین ہے کہ اُن کی سیاست کینیڈینز کی
اکثریت کو پسند آئے گی۔
اُن
کا کہنا تھا کہ لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں کی ایلیٹ نے عام آدمی کے اظہار
آزادی کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ ٹورونٹو اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ایک
پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ میکسیم برنئیر نے کنزرویٹو پارٹی سے ناراضگی کے بعد پچھلے سال اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا تھا۔