امریکی ریاست بوسٹن میں پاکستانی ٹرک آرٹ اور ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی پروگرام کا انعقاد
امریکی
ریاست بوسٹن میں پاکستانی ٹرک آرٹ اور ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی پروگرام کا
انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد مقامی اور غیر مقامی افراد نے شرکت
کی،تقریب پاکستانی سکالرز اور میساچیوسٹ یونیورسٹی کے سوک انیشیٹیو
ڈیپارٹمنٹ کے منعقد کی گئی۔
تقریب کے شرکا نے پاکستانی ثقافت اور موسیقی
میں گہری دلچسپی لی،امریکی شہریوں نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے دنیا کو
پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیا،تقریب کے دوران متعدد جگہوں پر پاکستان
جھنڈے آویزاں کئے گئے تھے جبکہ تقریب کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ پاکستان
نہ صرف ایک پر امن ملک ہے بلکہ یہاں کے لوگ ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔
امریکیوں نے اپنے نام اردو میں لکھوائے اور پاکستانیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔
اس
حوالے سے سوک انیشیٹو کی طالبہ بروک کا کہنا تھا کہ گزشتہ جنوری میں
پاکستان گئی تھیں وہاں کے لوگ کھانے اور ثقافت بہت اچھی ہے جبکہ آج کی
تقریب پاکستان کو جاننے کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے۔