اونٹیریو کی حکومت صوبائی ہائی ویز پر رفتار کی حد کا جائزہ لینے کا ارادہ
اونٹیریو
کی حکومت صوبائی ہائی ویز پر رفتار کی حد کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی
ہے،ٹرانسپورٹیشن کے وزیر کے مطابق ان سڑکوں میں کچھ سڑکیں ایسی ہیں جہاں
120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹریفک کو محفوظ طریقے سے سنبھالا جا
سکتا ہے۔
ماہرین
کے مطابق کسی بھی ہائی وے کے لئے مؤثر طور پر تین رفتار کی حدیں ہیں جن
میں سے ایک ڈیزائن کی رفتار، جو کہ زیادہ سے زیادہ رفتار ہے جس پر سڑک کو
محفوظ طریقے سے نیویگیٹ کیا جاسکتا ہے اور اس کے ہر عنصر کا تعین کرتا ہے۔
دوسری
قسم آپریٹنگ اسپیڈ کہلاتی ہے، جس سے اصل میں سڑکوں پر ٹریفک چلتا ہے اور
سڑک کے کنارے اسپیڈ کی حد لکھی ہوتی ہےجس میں پچاسی فیصد ٹریفک اس کے مطابق
سفر کرتا ہے۔.
اسپیڈ لمٹ فور ہنڈرید سیریز ہائی ویز جن میں ہائی وے
فور زیرو ون بھی شامل ہے جو کہ شمالی امریکہ کا مصروف ترین ہائی وے جانا
جاتا ہےوہاں حد رفتار سو کلومیٹر فی گھںٹہ جبکہ دیگرصوبائی ہائی ویز پر اسی
اور نوے کلو میٹر فی گھنٹہ رکھنے کی تجویز ہے۔
اونٹیریو کی وزارت
ٹرانسپورٹ کے ترجمان باب نکولس کے مطابق ہائیویز فور ہنڈریڈ ،فورزیرو
ون،اور فور ون سیون اور کوئن ایلزبتھ وے پر اصل حد رفتار ایک سو تیرہ
کلومیٹر فی گھنٹہ ہےلیکن انیس سو پچہتر میں تیل بحران کی وجہ سے اسے کم
کردیا گیا تھا۔