May 07, 2019 06:29 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Lahore- Maryam Nawaz Twitter
لاہور، ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے ، مریم نواز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی جیل واپسی پر جھکا نہیں نوازشریف کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شعر ٹوئٹ کر دیا۔
سابق
وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد کی جیل واپسی پر سماجی
رابطے کی ویب سائٹ پر نواز لیگ دور کے کاموں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک
شعر لکھا ! ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے، ہم ہیں کوہ گراں اپنا ماضی گواہ،
نہ کسی حال میں ہم نے بدلا چلن گو ہوئی ہم پہ ہے ظلم کی انتہا۔
گذشتہ
روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا
کہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانا کٹھن مرحلہ ہے اور بیٹی کا بھی
اپنے والد کو جیل چھوڑ کر آنا کٹھن ہے مگر میں ضرور جاؤں گی۔
ان کا
مزید کہنا تھا مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی
مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
خیال
رہے علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی
مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے، سابق
وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر
آئیں گے۔