May 07, 2019 07:03 pm
views : 273
Location : Different Areas
Karachi- Favourite dish of Ramadan Khajla Pheni
کراچی، رمضان المبارک کی میٹھی اور لذیذ سوغات کھجلہ اور پھینی
کھجلہ اور پھینی رمضان
المبارک کی میٹھی اور لذیذ سوغات سمجھی جاتی ہے۔ اس خاص سوغات کی تیاری
15 شعبان کے بعد سے شروع کردی جاتی ہے،لوگ اسے بیرون ملک مقیم اپنے رشتے
داروں کو تحفے کے طور پر بھی بھجواتے ہیں۔
کھجلہ اور پھینی میدے ، گھی،نمک اور پانی کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ ماہ صیام میں یہ سوغات دستر خوان کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔
لوگ
سحری میں چائے اور دودھ کے ساتھ کھجلہ پھینی کو پسند کرتے ہیں، رمضان
المبارک میں پھینیاں اور کھجلہ سحری میں کھاکر مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
ایک
شہری محمد ارسلان کا کہنا تھا کہ میں پھینی لینے آیا تھا ، اس رمضان میں
پھینی مہنگی ہوگئی ہے اس لئے پھینی تھوڑی کم لینا پڑ رہی ہے، پھینی مجھے
اور میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو بہت پسند ہےا س لئے میں یہ لینے آیا ہوں۔ اس
رمضان مہنگائی میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک دکانداراشرف علی کا کہنا
تھا کہ میں 1998ء سے کھجلہ پھینی کا کام کررہا ہوں تب سب لے کر آج کے وقت
مہنگائی ڈبل سے بھی ڈبل ہوگئی ہے۔ کوئی بھی حکومت مہنگائی کم نہیں کرتی
بلکہ ہر حکومت میں مہنگائی بڑھتی ہے۔