May 07, 2019 08:26 pm
views : 270
Location : British Columbia
Green Party wins federal byelection in Nanaimo-Ladysmith
گرین پارٹی کے امیدوار پال مینلی نے برٹش کولمبیا میں وفاقی انتخابات جیت لئیے
گرین پارٹی کے امیدوار پال مینلی نے برٹش کولمبیا میں وفاقی انتخابات جیت لئیے ہیں۔
مینلی
گرین پارٹی کی رہنما الزبتھ مے کے بعد ایک وفاقی نشست کے لئے منتخب ہونے
والے دوسرے گرین امیدوار ہیں، جو 2011 کے بعد ہاؤس آف کامن میں صرف ایک ہی
منتخب کردہ گرین پارلیمنٹ کا حامل ہے۔
چھیانوے فیصد پول رپورٹنگ کے
مطابق مینلی کو سینتیس اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے ، کنزرویٹو کو پچیس
اعشاریہ ایک فیصد،این ڈی پی کو بائیس اعشاریہ نو فیصد جبکہ لبرلز کو گیارہ
اعشایہ ایک فیصد ووٹ ملے۔
نتائج کے اعلان کے بعد گرین پارٹی کی جانب
سے ایک اعلان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ گرین پارٹی کی جیت کینیڈا میں
ایک نئےبسیاسی دور کا آغاز کرے گی۔