چائنہ کے ساتھ تنازعے پر امریکی مدد لے سکتے ہیں،کینیڈین وزیر
نووا
اسکوچیا کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت امریکہ کی جانب سے
کسی بھی قسم کی امداد کو خوش آمدید کہے گی جو کہ چائنہ کے ساتھ جاری
تنازعے میں معاون ثابت ہو سکے۔
رورل
اکنامن ڈویلپمنٹ منسٹر برناڈیٹ جارڈن کا کہنا ہےکہ ہم چار سالوں سے عالمی
سطح پر ایک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں چیلنجز سامنے آرہے ہیں اور بطور
حکومت ہمیں اب اپنے کام کو جاری رکھنے کیلئے کھڑا ہونا پڑےگا۔
چائنہ
کیجانب سے کینیڈا کی دو کمپنیوں کے پورک اور کینولا کی در آمدات پر پابندی
لگائی گئی ہے جو کہ اس کشیدگی کا حصہ ہے جو گزشتہ دسمبر میں ہواوے کی
ایگزیکٹو مینگ وین ژو کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئی۔
مینگ وین ژو کی
گرفتاری کے بعد چائنہ نے دو کنیڈینز کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں
نے چائنہ کی قومی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔