May 07, 2019 08:37 pm
views : 285
Location : Faizan e Madina
Karachi- Security Arrangements for Namaz e Taraweeh
کراچی، نماز تراویح کے اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات
کراچی
میں مختلف مقامات پر رمضان المبارک کی نماز تراویح کے چھوٹے بڑے اجتماعات
کی سیکیورٹی کیلئے تقریبا پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
رمضان
المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف مقامات پر تراویح کے چھوٹے اور
بڑے اجتماعات شروع ہوگئے۔ شہر بھر کی مساجد، مختلف ہالز اور پارکس میں بھی
تراویح کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ایم اے جناح روڈ پر چھ روزہ تراویح کا
اہتمام کیا گیا۔
نماز تراویح کے اجتماعات کےلیے سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کیے گئے۔ شہر کے تینوں زونز میں 3427 مساجد، 427 ہالز اور 86 دیگر
مقامات پر نماز تراویح کے دوران 4900 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔
حساس
مساجد کے باہر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی کا حصہ ہیں۔
سیکیورٹی کےلیے 700 رضا کار اور 1200 اسکاؤٹس کی خدمات بھی حاصل کی گئی
ہیں۔