اسلام آباد، جعلی اکاؤنٹس کیس، جعلی ٹھیکوں کے کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور
عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جعلی ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور کرلی۔
قومی
احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف
زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکوں میں طلب کیا ہے جس
پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست
دائر کی تھی جو عدالت نے 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ
آئندہ سماعت تک آصف زرداری کو گرفتار نہ کیا جائے جب کہ عدالت نے آصف
زرداری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
آصف زرداری کی
جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے کل طلب کیا جس میں گرفتاری
کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے، مقدمات قائم کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ
بنایا جارہا ہے، نیب کو میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا
جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح آصف زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جعلی ٹھیکوں سمیت سے قبل نیب کی 4 انکوائری میں بھی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔