May 08, 2019 04:16 pm
views : 293
Location : bacha Khan Chowk
Quetta- Sasta Bazar in City
کو ئٹہ ، شہر یوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
صوبائی
دارالحکومت کو ئٹہ میں شہر یوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے
دھرے رہ گئے ۔شہر میں پانچ سستے بازار تو قائم کردیئے گئے ہیں مگران سستا
بازاروں میں بنیادی اشیائے صرف دستیاب نہیں ہیں ۔
کوئٹہ میں لگا سستا
بازار ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے ۔باچا خان چوک پر لگایہ سستا بازار ان
پانچ بازاروں میں شامل ہے جن کو رمضان میں لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے
لگایا گیا ہے ۔ان سستے بازاروں سے گھی ،دالیں، چاول ،گوشت سمیت دیگر اہم
بنیادی اشیا ئے صرف غائب ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان بازاروں میں جو
ریڑھیاں نظر آتی ہیں ان کو زبردستی لایا گیا ہے رمضان میں بھی لوگوں کو
ریلیف کی عدم فراہمی پر شہر ی حکومت پربرس پڑے ۔
حکومت رمضان میں سرکاری خزانے سے ہر دفعہ سستے بازار قائم کرتی ہے۔مگر یہ سستے بازار عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہتے ہیں۔